وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل شام پورٹ آف اسپین میں Red House میں Trinidad and Tobago کی وزیرِ اعظم کملا پرساد Bissessar سے بہت سے معاملات پر بات چیت کی۔ اِس گفتگو کے بعد دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون و اشتراک بڑھانے کی غرض سے چھ سمجھوتوں پر دستخط کئے، جن میں بنیادی ڈھانچے اور دوا سازی کا شعبہ بھی شام ہے۔ بات چیت کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے آب و ہوا میں تبدیلی، دفاع، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور زرعی تحقیق سمیت متعدد شعبوں میں تعاون و اشتراک بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ جناب مودی نے Trinidad and Tobago کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی آواز کو بہت کم سنا جارہا ہے اور وہ خطہ جنوب کے ساتھی ملکوں کے ساتھ مل کر انہیں عالمی منظر نامے پر، اُن کا جائز مقام دلوائیں گے۔ x