ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 9:49 PM

printer

بھارت نے انگولا کی فورسز کو جدید طرز پر ڈھالنے کی خاطر دفاع کے شعبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر کے قرضے کی سہولت کا اعلان کیا ہے

بھارت اور انگولا نے مختلف شعبوں میں کئی سمجھوتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ اِن میں زراعت ، روایتی ادویات اور ثقافت شامل ہیں۔ آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور انگولا کے صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے بعد اِن سمجھوتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ میں اقتصادی تعلقات شعبے کے سکریٹری Dammu Ravi نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دفاع کے شعبے کیلئے بھارتی کرنسی میں20 کروڑ ڈالر کی قرضے کی سہولت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگولا، بھارت سے دفاعی ساز و سامان حاصل کرے گا۔ جناب روی نے یہ بھی کہا کہ مختلف اشیاء اور ساز و سامان خریدنے کیلئے بھارت کی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ پہلے ہی جاری ہے۔
انگولا کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی انسانیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں انگولا کی طرف سے تعزیت کئے جانے پر تشکر کا اظہار کیا۔
ایک مشترکہ اخباری بیان میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دہشت گردوں اور اُن کی مدد کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے بھارت کے عہد پر زور دیا۔ جناب مودی نے سرحد پار کی دہشت گردی سے نمٹنے میں حمایت کا اظہار کرنے پر انگولا کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور انگولا اِس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں