بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس میں فلسطین کے صدر محمود عباس کو، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آئندہ اعلیٰ سطح کے جلسے سے خطاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت امریکہ کی طرف سے فلسطینی افسران کو ویزا دینے سے انکار کرنے کے بعد دی گئی ہے۔
193 رکنی جنرل اسمبلی نے اپنے 80 ویں جلسے کے دوران ”فلسطینی ریاست کی شرکت“ کے موضوع پر اس قرارداد کو منظوری دی۔ اس منظوری کے تحت 145 ملکوں نے اس کے حق میں ووٹ دیے، 5 نے اس کے خلاف ووٹ دیے اور 6 ارکان غیر حاضر رہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے اس قدم مخالفت کی ہے، جبکہ بھارت اُن ملکوں میں شامل ہے، جنہوں نے اس قرارداد کی حمایت کی۔×