بھارت سرکار نے ٹورِنٹو میں منعقدہ پریڈ کے حوالے سے نئی دلّی میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو سخت ترین الفاظ میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ اس پریڈ کے دوران بھارتی قیادت اور کینیڈا میں مقیم بھارتی برادری کے خلاف ناقابل قبول تصاویر اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کینیڈا کے حکام سے نفرت پھیلانے نیز انتہا پسندی اور علیحدگی پسند ایجنڈے کی حمایت کرنے والے بھارت مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اتوار کے روز ٹورِنٹو میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں کئی سرکردہ شخصیات کو توہین آمیز انداز میں دکھایا گیا۔×
Site Admin | May 6, 2025 10:38 AM
بھارت سرکار نے ٹورِنٹو میں منعقدہ پریڈ کے حوالے سے نئی دلّی میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو سخت ترین الفاظ میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
