ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:52 PM

printer

بھارت اور کرغستان کے درمیان باہمی سرماریہ کاری کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے

بھارت اور کرغستان نے آج پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں اور باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے، BIT کے توثیق ناموں کا تبادلہ کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نِرملا سیتا رمن اور کرغستان کے امور خارجہ کے وزیرZheenbek Kulubaev Moldokanovich کی موجودگی میں نئی دلّی میں BIT پر دستخط کیے گئے۔ یہ نیا معاہدہ، اِس سے قبل کے معاہدے کی جگہ لے گا، جو 12 مئی 2000 کو نافذ العمل ہوا تھا۔ اِس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ کو جاری رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔ اِس کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے، وزارت خزانہ نے کہا کہ بھارت-کرغستان BIT، باہمی اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور ایک محفوظ اور قابل پیش گوئی سرمایہ کاری کے ماحول کی پرورِش کرنے میں ایک نمایاں سنگِ بنیاد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں