بھارت اور ڈنمارک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے مقصد سے تجدید شدہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ سال 2070 تک صفر کاربن اخراج کے حصول کے، بھارت کے دیرینہ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کریگا۔
وہیں یہ بھارت اور ڈنمارک کے درمیان بالخوص صاف اور پائیدار توانائی کے شعبے میں معلومات کے تبادلے اور ٹکنالوجی اشراک کو تقویت دیگا۔
بجلی، مکانات اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے کہا کہ تجہ تجدید شدہ توانائی اشتراک، بھارت اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار ترقی کو تقویت دینے کے باہمی عزم کی عکاّسی کرتا ہے۔
یہ تجدید شدہ معاہدہ، سرحدپار بجلی نجلی کی فروخت، الیکٹرک وہیکل چارجنگ بنیادی ڈھانچے اور متغیر قابل تجدید توانائی کو مربوط کرنے جیسے شعبوں میں ساجھے داری کو وسعت دیگا۔×
Site Admin | May 2, 2025 9:37 PM
بھارت اور ڈنمارک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں
