ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:55 PM

printer

بھارت اور جاپان نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن کے تئیں تعاون کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپنے جاپانی ہم منصب جنرل Nakatani سے باہمی بات چیت کی جو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، دفاعی تعاون اور علاقائی امن پر مرکوز رہی۔ دونوں فریقوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اور بھارت-جاپان خصوصی جامع اور عالمی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ وزرائے موصوف نے دفاعی مشقوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیر مقدم کیا اور سمندری تعاون کو توسیع دینے نیز سائبر، خلاء، مصنوعی انٹلیجنس اور آٹومیشن جیسے شعبے میں شراکت داری کی جستجو کرنے سے اتفاق کیا۔ راجناتھ سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے جاپان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سرحد پار کی دہشت گردی کی مذمت کی۔ Nakatani نے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور بھارت کیلئے جاپان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جناب سنگھ نے بھارت کے خلاف سرحد پار کی دہشت گردی کی پاکستان کی سرکاری پالیسی کی مذمت کی جو سرکاری اور غیرسرکاری عناصر کے ذریعے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے علاقائی امن و سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف سرکار کے زیر سرپرستی نیز اُن غیرسرکاری عناصر کی کارروائیوں کے خلاف ایک متحد موقف اختیار کرنے پر زور دیا جو اِسے تیار کرتے ہیں۔
جناب سنگھ نے بھارت کی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جن میں ٹینک اور ایرو انجن شامل ہیں۔ انھوں نے دیکھ ریکھ، مرمت اور اوورہال، MRO میں موجود مواقع پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں