ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 9:46 PM

printer

بھارت اور تھائی لینڈ نے IT، بحری اور MSME سمیت کئی شعبوں میں چھ سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے اپنے ہم منصب Paetongarn Shinawatra کے ساتھ باہمی بات چیت کی ہے۔

آج بھارت اور تھائی لینڈ نے اطلاعاتی ٹکنالوجی، بحریہ، MSME، دستکاری اور ہینڈلوم سمیت مختلف شعبوں میں تع۴اون کے چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ آج دوپہر بینکاک میں وزیراعظم نریندر مودی اور تھائی لینڈ کے ان کے ہم منصب Paetongtarn Shinawatraکے درمیان دو طرفہ بات چیت کے بعد ان معاہدوں کی باہمی تبادلہ ہوا۔ طرفین نے دوطرفہ تعلقات کے سبھی پہلوؤں مین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اور دونوں ملکوں کے دوطرفہ شراکتداری کو مزید اختیار دینے کے طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا اور علاقائی و کثیر رخی معاملات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت بحرالکاہل نظریے کے تعلق سے تھائی لینڈ ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ بھارت، بھارت آسیان اتحاد اور آسیان کی مرکزیت کی پوری حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور تھائی لینڈ اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ بھارت بحرالکاہل آزاد، کھلا اور شمولیت والا ہے۔

جناب مودی کل سے شروع ہونے والی چھٹی BIMSTEC سمٹ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں۔ چھٹی BIMSTEC سمٹ کا موضوع ہے خوشحال، مضبوط اور کھلا BIMSTEC۔ سمٹ میں بینکاک ویژن 2030 کو منظور کیا جائے گا۔ اور BIMSTEC کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے بمسٹیک نمایاں شخصیات کے گروپ کی رپورٹ کی توثیق کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں