ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 3:43 PM

printer

بھارت اور انگولا نے زراعت اور روایتی ادویات سمیت مختلف شعبوں میں کئی سمجھوتوں کا تبادلہ کیا ہے

نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور انگولا کے صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco کے درمیان وفدوں کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ گفتگو کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے، جن میں زراعت اور روایتی ادویات وغیرہ شامل ہیں۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں اور اُن کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس، سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر انہوں نے انگولا کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور انگولا اِس امر پر متفق ہیں کہ دہشت گردی بنی نوع انسانی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انگولا کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے ہیں۔ اُن کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی آیا ہے، جس میں کئی وزراء، اعلیٰ حکام اور تجارتی نمائندے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انگولا کے صدر Lourenco کا آج صبح قومی راجدھانی میں راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر باقاعدہ استقبال کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔اِس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، انگولا کے صدر نے کہا کہ 38 سال میں بھارت کے پہلے سرکاری دورے سے انگولا کیلئے یہ ایک بڑے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس دورے سے، بھارت اور انگولا کے درمیان تعاون اور اشتراک کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ انگولا کے صدر نے بھارت کے عوام کی جانب سے کئے گئے پُرجوش استقبال اور میزبانی کی تعریف کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اِس سے پہلے صدر Lourenco راج گھاٹ گئے، جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج صبح انگولا کے ساتھ بات چیت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر Lourenco کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت سے بھارت اور انگولا اور بھارت اور افریقہ کے رشتوں کو تقویت ملے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں