بھارت اور امریکہ دو طرفہ تجارتی سمجھوتے پر اِس ہفتے بات چیت کریں گے۔ دونوں ملکوں نے کَل اِس تجارتی سمجھوتے کے پہلے حصے کے طور پر شرائط پر دستخط کیے۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے تجارت و صنعت کے سکریٹری سنیل برتوال نے کہا کہ دونوں ہی ملکوں نے باہمی فائدے والے کثیر شعبہ جاتی، دو طرفہ تجارتی سمجھوتے کی جانب نئے اِقدام کے سلسلے میں عام طور پر مفاہمت کی ہے، جس کا مقصد 2025 کے آغاز میں ہی پہلی کھیپ کو قطعی شکل دینا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد محصولات کے تناظر میں، بھارت کے لیے تشویش بھی ہے اور موقعے بھی۔ البتہ انھوں نے کہا کہ بھارت نے، تجارت میں نرم روی کا راستہ اختیار کیا ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی سمجھوتے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس طرح دونوں ملکوں کو بہت سے موقعے فراہم ہوں گے۔ جناب برتوال نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کے ساتھ بھارت کی تجارت میں اضافہ ہوگا اوریہ اگلے پانچ سال میں 500 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔x