بھارتی موسمیات محکمے نے کَل اڈیشہ میں شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور سکم میں کل تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسمیات محکمے نے شمال مغربی اور شمال مشرقی بھارت میں بھی 9 مئی تک اسی طرح کا موسم رہنے کی بات کہی ہے۔ اُدھر جنوبی بھارت میں کرناٹک، ساحلی آندھراپردیش، یانم، تلنگانہ، رائل سیما، کیرالہ اور ماہے میں اگلے 7 دن کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں بھی اگلے 7 دن کے دوران موسم کی اسی طرح کی کیفیت رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں کَل دور دور تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کولکاتہ میں بھارتی موسمیات محکمے کے علی پور دفتر نے آکاشوانی کو بتایا کہ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، کولکاتہ اور اِس سے ملحقہ ضلعوں میں کَل گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ شمالی بنگال میں بھی کَل دور دور تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | May 3, 2025 9:37 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے کَل اڈیشہ میں شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے
