ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارتی مسلح افواج کے تئیں حمایت کے مظاہرے کے طور پر ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی دفاعی اہلکاروں کے ٹکٹوں پر فری ری شیڈیولنگ یا منسوخی پر مکمل ریفنڈ کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی مسلح افواج کے تئیں حمایت کے مظاہرے کے طور پر ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی دفاعی اہلکاروں کے ٹکٹوں پر فری ری شیڈیولنگ یا منسوخی پر مکمل ریفنڈ کی پیشکش کی ہے۔ پہلگام دہشت گرد حملے اور اُس کے بعد شروع کیے گئے آپریشن سِندور کے تناظر میں یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔

ٹاٹا کی ملکیت والی ایئر لائن نے کہا ہے کہ خصوصی کرائیوں والے وہ دفاعی اہلکار، جنہوں نے 31 مئی تک   ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا ٹکٹ بُک کیا ہے، وہ منسوخی کی صورت میں مکمل ریفنڈ کی ادائیگی کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ اہلکار 30 جون 2025 تک اپنے سفری منصوبے میں تبدیلی کی صورت میں ری شیڈیولنگ چارجز کی مکمل معافی بھی پا سکیں گے۔

ائیر لائن نے مزید کہا کہ یہ قدم، مسلح افواج کی بے نیاز خدمات اور فرض کی ادائیگی کے تئیں جذبے کی حمایت کے طور پر اُٹھایا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں