بھارتی مسلح افواج نے پہلگام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے دو ہفتے بعد کل رات دیر گئے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔ آپریشن سندور 25 منٹ تک چلا اور اِس جوابی کارروائی میں پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا گیا۔ دہشت گردوں کے یہ ٹھکانے پاکستان میں سیالکوٹ میں Sarjal کیمپ، Muridke میں مہمونہ زویا اور مرکز طیبہ اور بہاولپور میں مرکز سبحان اللہ میں واقع تھے۔
پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے جن کیمپوں کو تہس نہس کیا گیا ہے، اُن میں مظفرآباد میں سوائی نالہ اور سیدنا بلال، نیز کوٹلی گلپور، Bimber اور کوٹلی عباس شامل ہیں۔ آپریشن سندور کے تحت یہ فوجی کارروائی رات دیر گئے ایک بجکر پانچ منٹ اور ڈیڑھ بجے کے درمیان کی گئی۔ بھارتی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جہاں سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور یہ حملے کئے گئے تھے۔
نئی دلّی میں بھارتی فوج، فضائیہ اور وزارت خارجہ کی مشترکہ پریس بریفنگ میں بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی اور بھارتی فضائیہ کی ونگ کمانڈر Vyomika Singh نے کہا کہ آپریشن سندور پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے کیا گیا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی چھان بین سے دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان کے رابطوں کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔
کارروائی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ اِس آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی ونگ کمانڈر Vyomika Singh نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے چلایا گیا۔