ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 9:45 PM

printer

بھارتی مسلح افواج نے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے

بھارتی مسلح افواج نے آج صبح پاکستان میں کئی مقامات پر فضائی دفاعی راڈار نظام کو نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں فضائی دفاع کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے اسی طرح کے حملے کے تناظر میں جوابی کارروائی کی ہے۔

پاکستان نے ڈرون اور میزائل استعمال کرکے شمالی اور مغربی بھارت میں کئی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اِن مقامات میں اَوَنتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چنڈی گڑھ Falaudi، Uttarlai اور بھُج شامل ہیں۔

مربوط فضائی نظام اور فضائی دفاع کے دیگر نظام کے ذریعے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

پاکستان نے جموں و کشمیر میں کُپواڑہ، بارہمولہ، اُڑی، پُنچھ، میندھر اور راجوری سیکٹر میں مارٹار اور بھاری توپخانے کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے اُس پار سے اپنی بلا جواز فائرنگ تیز کردی ہے۔ پاکستانی فائرنگ کی وجہ سے تین خواتین اور پانچ بچوں سمیت 16 بے قصور افراد کی جان گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی مارٹار اور توپخانے کی فائرنگ کو روکنے کے لئے جوابی کارروائی کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی مسلح افواج نے کشیدگی نہ بڑھانے کے اپنے عہد کو دوہرایا ہے، بشرطیکہ پاکستانی فوج بھی اس کا خیال رکھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں