بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں آج دور دور تک موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ چھتیس گڑھ، کیرالہ، گنگا کے طاس والے مغربی بنگال، Mahe، مراٹھواڑہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، انڈمان ونکوبار جزائر، اڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔موسمیات سے متعلق محکمے نے ہماچل پردیش، دلّی، آندھرا پردیش، راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے حصوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ ہماچل پردیش میں آج اولہ باری ہونے کا امکان ہے۔ مغربی راجستھان کے کئی مقامات پر آج دن میں لو اور دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔×
Site Admin | May 27, 2025 10:30 AM
بھارتی محکمہ موسمیات نے ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں آج دور دور تک موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
