ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:23 PM

printer

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک ، کیرالہ ، تمل ناڈو اور پڈو چیری میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک ، کیرالہ ، تمل ناڈو اور پڈو چیری میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ دلّی، آندھرا پردیش، گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور راجستھان میں اگلے دو سے تین دن تک گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اُدھر مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں آج تیز بارش ہورہی ہے کیونکہ جنوب مغربی مانسون ، ریاست میں مزید آگے بڑھ گیا ہے۔ ممبئی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں اور شہر میں موسم کی اِس تبدیلی کی وجہ سے ٹریفک پر بھی اثر پڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں