ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:48 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں اور مغربی راجستھان میں آج دور دور تک شدید گرمی کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں اور مغربی راجستھان میں آج دور دور تک شدید گرمی کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، پنجاب، مغربی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور ہریانہ کے اندرونی شمالی علاقوں میں آج اور اگلے دو روز کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں یا دھول بھری آندھی آنے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے اُڈیشہ کے کئی حصوں میں کل تک شدید بارش اور گرج چمک کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات سے متعلق محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ گجرات خطے، سوراشٹر اور کَچھ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، ساحلی  آندھرا پردیش، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں آج، دور دور تک گرمی اور حبس کا موسم رہے گا۔

 IMD نے ناگالینڈ، منی پور، میگھالیہ، تریپورہ، اُڈیشہ اور اتراکھنڈ کے بہت سے مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں