بھارتی فضائیہ نے کل اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں اپنی آپریشنل صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنگا ایکسپریس وے پر ساڑھے تین کلو میٹر طویل فضائی پٹی پر ایک اہم مشق کا اہتمام کیا۔ اپنی نوعیت کی پہلی مشق میں، رافیل، جیگوار، Mirage 2000، SU-30 MKI اور MiG-29 جیسے جدید لڑاکا طیارے،C-130J Super Hercules اور AN-32 جیسے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ طاقتور MI-17 V5 ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ ایئر شو کا اہتمام دو مرحلوں، دن کے وقت اور رات کے وقت کیا گیا، جس کا مقصد ایکسپریس وے کی فضائی پٹی کو تنازعات یا قدرتی آفات کے دوران ہنگامی کارروائیوں کے لیے ایک قابل عمل رن وے کے طور پر جانچنا تھا۔×
Site Admin | May 3, 2025 3:35 PM
بھارتی فضائیہ نے کل اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں اپنی آپریشنل صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
