ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے، 720 کروڑ سے زیادہ مسافروں کو مناسب قیمت پر آمد و رفت کی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اِس کے کرایے دنیا میں سب سے کم کرایوں میں سے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں مسافروں کے سفر پر دی گئی سبسڈی کی کُل رقم، تقریباً 60 ہزار 466 کروڑ روپے تھی، جس کے ذریعے مسافر کے سفر پر آنے والی لاگت پر 45 فیصدی کی سبسڈی دی گئی۔ جناب ویشنو نے اطلاع دی کہ سبسڈی کی اِس رقم کے علاوہ بھی دیویانگ جَنو، مریضوں اور طلباء کیلئے رعایتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ x
Site Admin | August 8, 2025 10:19 PM
بھارتی ریلوے، 720 کروڑ سے زیادہ مسافروں کو مناسب قیمت پر آمد و رفت کی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اِس کے کرایے دنیا میں سب سے کم کرایوں میں سے ہیں: اشونی ویشنو
