بھارتی بحریہ کا اگلی صف کا گائیڈڈ میزائل شکن INS کوچی کَل مالدیپ کے شہر مالے میں پہنچ گیا۔ وزارتِ دفاع نے آج ایک بیان میں کہا کہ INS کوچی مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز Huravee کے ساتھ مالے پہنچا ہے۔ ممبئی کے بحریہ کے ڈوک یارڈ میں Huravee کی معمول کی مرمت کی تکمیل کے بعد اِسے مالے لے جایا گیا۔ مرمت کا یہ کام دسمبر 2024 سے اپریل 2025 کے بیچ ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ INS کوچی کا سفر بھارت اور مالدیپ کے درمیان مضبوط سمندری روابط کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھارتی بحریہ کے خطے میں سلامتی، امن اور نیوی گیشن کی آزادی کے تئیں عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے تناظر میں مالدیپ کے حکام نے اِس جہاز کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ x
Site Admin | May 1, 2025 12:20 AM
بھارتی بحریہ کا اگلی صف کا گائیڈڈ میزائل شکن آئی این ایس کوچی کَل مالدیپ کے شہر مالے میں پہنچ گیا
