ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:57 PM

printer

بھارتی بحریہ اور دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم نے بھارت میں ڈیزائن اور تیار کردہ Multi-Influence Ground Mine (MIGM) کی Combat فائرنگ کی کامیابی سے آزمائش کی

بھارتی بحریہ اور دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم نے بھارت میں ڈیزائن اور تیار کردہ Multi-Influence Ground Mine (MIGM) کی Combat فائرنگ کی کامیابی سے آزمائش کی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے DRDO، بھارتی بحریہ اور صنعت کی اِس کامیابی پر ستائش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نظام بھارتی بحریہ کی سمندر کے اندر لڑائی کی صلاحیتوں کو مزید وسعت دے گا۔ MIGM ایک ایڈوانس زیر آب بحریہ کی Mine ہے اور اِسے جدید لڑاکا بحری جہازوں اور آبدوزوں کے خلاف بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Multi-Influence Ground Mine میں صوتی، مقناطیسی، سمندری جہازوں کے ذریعے پیدا کئے گئے دبائو جیسے اثرات کی ریکارڈنگ کیلئے متعدد سینسر لگائے گئے ہیں۔اس میں پہلے سے موجود الیکٹرانکس نظام ہے جو ARM پروسیسرز کے ساتھ اعداد وشمار حاصل کرنے کی الیکٹرانکس پر مشتمل ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ اعداد وشمار کو پروسیس کرنے اور مطلوبہ کارروائی کا آغاز کرنے کیلئے کمان وضع کرنے کی اضافی آلات سے لیس ہے۔DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کہا کہ اِس توسیع کی آزمائش کے ساتھ ہی اب یہ نظام بھارتی بحریہ کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں