ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 10:05 PM

printer

بھارتی افواج نے پاکستان کی جارحانہ اور مدافعانہ صلاحیتوں کو تہس نہس کردیا۔ پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

بھارت کے خلاف پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد اُسے انتہائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ بھارت نے اپنے آپریشن سندور کے تحت پاکستان کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو تہس نہس کردیا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ بھارت کی کارروائی کا مقصد بالخصوص دہشت گردوں کے کیمپ اور وہ مقامات تھے جنھیں بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اس طرح کی بہت سی کوششیں کیں کہ غلط اطلاعات کو پھیلایا جاسکے اور پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اُس نے اپنے JF-17 سے ہمارے S-400 اور برہموز میزائل بیس کو نقصان پہنچایا ہے قطعی طور پر بے بنیاد ہے۔
بریفنگ کے دوران، ونگ کمار Vyomika سنگھ نے پاکستان کی جانب سے پھیلائی گئی ان غلط اطلاعات کو خارج کردیا کہ سرسا، جموں، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ، نالیہ اور بھج میں بھارت کی ایئرفیلڈس کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھر نیوی کے کمانڈر رگھو نایر نے بتایا کہ پہلگام میں المناک واقعات کے بعد سے بھارت کے رد عمل انتہائی نپے تلے اور ذمے داری پر مبنی رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دوسری جانب سے بہت زیادہ غلط اطلاعات پھیلائی گئی۔ کمانڈر نایر نے وضاحت کی کہ بھارت اُس مفاہمت کی پابندی کرے گا جو آج طے پائی ہے لیکن مستقبل میں کسی بھی قسم کی اشتعال پر مبنی کارروائی فیصلہ کن رد عمل کی وجہ بنے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں