بنگلورو میں آج، ممتاز خلائی سائنس داں، سابق اسرو چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کستوری رنگن کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئیں۔
رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں، کئی معزز شخصیتوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان شخصیتوں میں گورنر تھاورچند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اسروں کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارئین شامل ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے، دھریندر پردھان نے اس وقت کو یاد کیا جب قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کیلئے انھوں نے ڈاکٹر کستوری رنگن کے ساتھ وسیع مشاورتی ملاقاتیں کی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر کستوری رنگن ایسے اسکالر تھے جو مسائل کی گہری سمجھ اور ایک جامع نقطئہ رکھتے تھے۔
Site Admin | April 27, 2025 9:35 PM
بنگلورو میں آج، ممتاز خلائی سائنس داں، سابق اسرو چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کستوری رنگن کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئیں
