May 20, 2025 10:39 AM

printer

بنگلورو شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،

بنگلورو شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شہر کی انتظامیہ چوبیسوں گھنٹے کام کررہی ہے تاکہ سڑکوں اور گھروں میں بھرے پانی کو باہرنکالاجاسکے۔ رات میں 25ملی میٹر سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ وزیراعلیٰ سدا رمیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کل شام میونسپل کارپویشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

موسلادھاربارش کی وجہ سے بنگلورو شہر مسلسل متاثر ہے کیونکہ شہر کے نچلے علاقوں میں پانی بھرگیاہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں اور ٹرکوں سے نکالاجارہا ہے۔ لمبے ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ 166 ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں بارش اور طوفان کا سامناہے جہاں سیلاب سے سے بچاؤ کا کام کیاجارہا ہے۔ جناب ڈی کے شیوکمار نے کہاہے کہ ٹریفکل پولیس نے ایسے 132 علاقوں کی نشاندہی کی ہے جو سیلاب سے متاثر ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔