ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 9, 2025 10:18 AM

printer

برازیل نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ”Grand Collar of the National Order of the Southern Cross“ سے سرفراز کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت-برازیل تعلقات، Carnival کی طرح رنگا رنگ ہوں اور فٹ بال کی طرح پُرجوش ہوں۔

جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملک بھارت-Mercosur ترجیحی تجارتی معاہدے کو وسعت دینے کے لیے بھی کام کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور برازیل تجارت، ماحولیات کے لیے سازگار توانائی، دفاع، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کے لیے کام کریں گے۔

جناب مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے بارے میں ہماری سوچ یکساں ہے: نہ تو اسے بالکل برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی دوہرا معیار اپنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا واضح موقف یہ ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرے معیار کی کوئی گنجائش  نہیں ہے۔

          اِدھر برازیل نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز  ”Grand Collar of the National Order of the Southern Cross“  سے نوازا ہے۔ جناب مودی نے برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے سرفراز کیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں