بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے انڈونیشیا کی بحری افوج کے سربراہ ایڈمرل محمد علی سے دلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون میں اضافے اور تعلقات کو مستحکم بنانے پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ دونوں بحری سربراہان کی ملاقات میں سمدر شکتی جیسی مشترکہ مشق، کاروائی جاتی اشتراک کو مستحکم کرنے اور مشترکہ بحری چیلنجوں سے نمٹنے جیسے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بحری قزاقی اور سمندر میں جاری دیگر غیرقانونی سرگرمیوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل علی نے برہموس ایئرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کا بھی دورہ کیا اور دفاع و حکمت عملی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایڈمرل علی نے اہم بحری تنصیبات جیسے انفارمیشن فیوژن سینٹر۔ انڈین اوشین ریجن اور Weapons and Electronics Systems and Engineering Establishment, WESEE کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران علاقائی اشتراک اور بحری شعبیے میں بیداری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایڈمرل علی، انڈونیشیا کے صدر پربوو سُبیانتو کے ہمراہ دورے پر آئے اعلی سطحی وفد میں شامل ہیں۔
Site Admin | January 27, 2025 9:22 PM
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے انڈونیشیا کی بحری افوج کے سربراہ ایڈمرل محمد علی سے دلی میں ملاقات کی
