بھارتی لڑکوں اور لڑکیوں کی کبڈی ٹیموں نے بحرین کے مناما میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں شاندار جیت حاصل کی ہیں۔ لڑکوں کی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 81-26 سے اور لڑکیوں کی ٹیم نے ایران کو 59-26 سے شکست دی۔ لڑکوں کی بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کبڈی کی تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔اس سے پہلے گروپ مرحلے کے مقابلوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کے بعد کپتان ادتیہ دہیا کی قیادت والی ٹیم نے پاکستان کے خلاف بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی لڑکیوں کی بھارتی ٹیم نے سونے کے تمغے کیلئے ہونے والے میچ میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ یہ میچ تھائی لینڈ کی ٹیم کے خلاف ہوسکتا ہے، جو دیگر گروپ مقابلوں میں ناقابل شکست رہی۔
Site Admin | October 21, 2025 9:25 PM
بحرین میں کھیلے جارہے ایشیائی یوتھ گیمز میں بھارتی لڑکوں کی کبڈی کی ٹیم نے پاکستان پر شاندار جیت درج کی ہے، جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے ایران کو شکست دی ہے