ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 9:51 PM

printer

ایشین شوٹنگ چمپئن شپ میں بھارتی مردوں کی ٹیم اور مانسی رگھو وَنشی نے اپنے اپنے کھیلوں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں

قزاقستان کے Shymkent میں منعقدہ ایشیئن شوٹنگ چیمپئن شپ میں Arjun Babuta، رودرانکش پاٹل اور کرن جادھو پر مشتمل بھارت کی مردوں کی ائیر رائفل ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ تینوں نشانے بازوں نے مجموعی طور پر ایک ہزار 892 اعشاریہ پانچ پوائنٹ اسکور کئے جب کہLi Xianhao، Lee Dingke اور Wang Honghao پر مشتمل چین کی ٹیم نے ایک ہزار 889 اعشاریہ دو پوائنٹ اسکور کیے۔ اِس دوران مانسی رگھوونشی نے خواتین کے جونیئر اسکیٹ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ یشسوی راٹھور نے ایک- دو کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ مانسی نے 53 شاٹس کے ساتھ خطاب حاصل کیا، جب کہ یشسوی نے 52 شاٹس لگا کر قازقستان کی Lidiya Basharova کو ہرایا اور دوسرا مقام حاصل کیا، جنہوں نے 40 شاٹ کا اسکور کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔