ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے ایران کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اُچھال آیا ہے اور یہ گذشتہ پانچ مہینے کی سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ Brent خام تیل کی قیمت میں دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ اُناسی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ اسی طرح WTI خام تیل کی قیمت میں بھی دو فیصد سے زیادہ کا اچھال آیا اور یہ 75 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ بڑھتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔ x
Site Admin | June 23, 2025 2:40 PM
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے ایران کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اُچھال آیا ہے
