ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 4, 2025 9:54 PM

printer

ایئر انڈیا نے ہوائی اڈے کے نزدیک حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد منگل تک اسرائیل کے تل ابیب آنے اور جانے والی سبھی پروازوں کو معطل کر دیا ہے

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملے کے پیش نظر ایئر انڈیا نے اس ماہ کی 6 تاریخ تک تل ابیب کو آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایئر لائن نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے فوری طور پر پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ منگل کے روز تک جاری رہے گا۔ وہ مسافر جنھوں نے آج سے 6 تاریخ تک کی ٹکٹیں بُک کر رکھی ہیں، اُنھیں دوبارہ بکنگ پر ایک مرتبہ کی چھوٹ یا ٹکٹ کی منسوخی پر پوری رقم ادا کردی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے صارفین 011-69329333 یا 011-69329999پر رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ airindia.com پر Visit کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں