اٹلی کے باشندے شہریت کے قوانین آسان کرنے اور مزدوروں کی حفاظت کو مضبوط کرنے کی غرض سے ایک ریفرینڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اِس طرح کے خدشات ہیں کہ کم ووٹنگ ہونے کی صورت میں اِس ریفرینڈم کو باطل قرار دیا جاسکتا ہے۔ ووٹنگ آج شروع ہوئی ہے اور یہ پیر کے روز تک جاری رہے گی۔ ووٹ میں پوچھے گئے اہم سوالوں میں سے ایک سوال یہ ہے کہ کیا اٹلی کے لوگ، اٹلی کی شہریت کیلئے درخواست دینے والوں کو ضروری کاغذات میں کمی کرنے کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔ فی الحال یوروپی یونین کے علاوہ دیگر ملکوں کے ایسے لوگوں کو، جن کی شادی اٹلی کے شہریوں سے نہیں ہوئی ہے یا جو اٹلی کے کسی باشندے کے ساتھ خونی رشتہ نہیں رکھتے، اٹلی کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے 10 سال تک اٹلی میں رہیں۔ x
Site Admin | June 8, 2025 3:17 PM
اٹلی کے باشندے شہریت کے قوانین آسان کرنے اور مزدوروں کی حفاظت کو مضبوط کرنے کی غرض سے ایک ریفرینڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔
