ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 10:01 PM

printer

آپریشن سندور شروع کرنے کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بھارت کو عالمی برادری سے زبردست حمایت مل رہی ہے

بھارت کی جانب سے آپریشن سندور شروع کیے جانے کے بعد بھارت کے اندازِ نظر کو دہشت گردی سے مقابلہ آرائی کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے پُرزور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ امریکہ، انگلینڈ، اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھارت کے موقف کی حمایت کی ہے۔ یوروپی یونین اور اس کے سبھی 27 ممبر ملکوں نے ایک متحدہ اور مضبوط جاری کیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صبر و تحمل پر زور دینے اور سفارتی طریقۂ کار پر آگے بڑھنے کے مشورے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے لڑنے کے اُس کے خود مختار حق کی بھی توثیق کی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ David Lammy نے کہا کہ بھارت کیلئے غصے کے اظہار کی سبھی وجوہات پائی جاتی ہیں۔
سابق وزیر اعظم رشی سونک نے صاف لفظوں میں کہا کہ کوئی بھی ملک سرحد پار کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا۔ روس نے دونوں ملکوں کیلئے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے یہ بات واضح لفظوں میں کہی کہ وہ دہشت گردی کی سبھی قسموں کی مذمت کرتا ہے اور وہ فوجی کارروائی میں اضافے کے تعلق سے انتہائی تشویش میں مبتلا ہے۔ اسرائیل بھی بھارت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ اُس کے سفیر نے بیان دیا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں ہے اور انہوں نے بھارت کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں