جنوب مغربی مانسون کرناٹک پہنچ گیا ہے اور ساحلی کرناٹک میں تیز بارش ہو رہی ہے۔ مینگلورو، Panambur اور Karwar میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ساحلی علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔Dakshina Kannada ضلعے میں تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے پیڑ اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ Netravathi، Kumaradhara اور پھالگونی دریا کے پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ممبئی میں محکمۂ موسمیات نے ممبئی اور مضافاتی ممبئی میں اوسط درجے کی بارش کا Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی میں بھارت کے محکمہ موسمیات نے، ممبئی اور مضافاتی ممبئی کیلئے اوسط درجے کی بارش کا Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے پال گھر، تھانے، رائے گڑھ، ناسک، احمدنگر، پُنے، سَتارا، رتناگیری، اَمراوتی اور Wardha کیلئے اوسط بارش اور گرج چمک، بجلی چمکنے اور تیز ہوا کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے ممبئی اور مضافاتی ممبئی کے علاوہ مہاراشٹر میں 9 ضلعوں کیلئے ایک Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں گڈچرولی، Gondia، ناگپور، Yavatmaal، اکولہ، بلدھانہ، جَلنا، دُھلے اور سَنگلی شامل ہیں۔
Site Admin | May 25, 2025 9:20 PM
آئی ایم ڈی نے ساحلی کرناٹک میں شدید بارش کیلئے Red الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ جنوب مغربی مانسون مزید آگے بڑھ گیا ہے
