خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ’اِسرو‘ زمین کا مشاہداتی سیارچہ، EOS مدار میں پہنچاکر یومِ آزادی منائے گی۔ اسے چھوٹے سیارچے کو لانچ کرنے کی گاڑی، SSLV راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا جائے گا۔
یہ راکٹ 175 کلوگرام کے چھوٹے سیارچے EOS کو لے جائے گا۔ اس مشن کو SSLV-D3 / EOS – 08 کا نام دیا گیا ہے۔ EOS – 08 مشن کے بنیادی مقاصد میں مائیکرو سیارچے کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ، مائیکرو سیٹلائٹ بس کے مطابق وزن لے جانے کے قابل آلات کی تیاری اور مستقبل کیلئے فعال سیارچوں کیلئے نئی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینا ہے۔
اِسرو کے مطابق، مجوزہ مشن، SSLV ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی تکمیل کرے گا اور بھارتی صنعت اور عوامی شعبے کی کمپنی نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ کے مستقبل کے مشنوں کی راہ ہموار کرے گا۔ x