ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:42 PM

printer

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے مدھیہ پردیش کے سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو میڈیا کی اُن رپورٹوں پر نوٹس جاری کئے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ریاست سے تین ہزار چار سو سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے مدھیہ پردیش کے سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو میڈیا کی اُن رپورٹوں پر نوٹس جاری کئے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ریاست سے تین ہزار چار سو سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ پر اپنی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے واضح کیا کہ بھوپال کے کوہِ فضا علاقے میں ایک پُل کے نیچے سے ایک چھ سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے 18 دن بعد بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن نے زور دے کر کہا کہ لاپتہ ہونے کا یہ کوئی واحد معاملہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اِس معاملے میں دو ہفتے کے اندر اندر ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں