ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:50 PM

printer

انتہائی مطلوب ماؤنواز لیڈر سُدھاکر، چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اُس کے سرپر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا

چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز نے آج ایک مڈبھیڑ میں ماؤنوازوں کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سینئر ماؤنواز نرسمہا چلام عرف گوتم عرف سُدھاکر کو مار گرایا۔پولیس کے DIG کمالوچن کشیپ نے بتایا کہ سُدھاکر پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔آندھرا پردیش کے Chintapaludi گاؤں کا رہنے والا سُدھاکر، گزشتہ تین دہائیوں سے ماؤنواز سرگرمیوں میں سرگرم تھا۔ وہ کئی کیسوںمیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس کو مطلوب تھا۔DIG کشیپ کے مطابق بیجاپور کے ماڈ کے اندرونی علاقوں میںماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بعد ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ، DRG اور خصوصی ٹاسک فورس، STF کی مشترکہ ٹیم نے یہ آپریشن انجام دیا۔جوانوں نے صبح سے ہی ماؤنوازوں کے محاصرے کی کارروائی شروع کردی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کو انکاؤنٹر میں یہ کامیابی ملی۔DIG نے بتایا کہ علاقے میں تلاش کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ مڈبھیڑ کی جگہ سے ایک خود کار رائفل برآمد کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں