ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 4, 2025 2:28 PM

printer

انتخابی کمیشن چناؤ سے متعلق سبھی سرگرمیوں کیلئے جلد ہی ایک جامع ایپ ECI-NET کا آغاز کرے گا

انتخابی کمیشن متعلقہ فریقوں کیلئے ایک جامع ایپ ECI-NET کا جلد ہی آغاز کرے گا۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس نئے پلیٹ فارم سے انتخابی کمیشن کی 40 سے زیادہ موجودہ موبائل اور ویب ایپلی کیشنز کو از سر نو ترتیب دے کر مربوط کیا جاسکے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن، رائے دہندگان اور چناؤ اہلکاروں، سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی جیسے دیگر متعلقہ فریقوں کیلئے استعمال میں سہل ایک نیا ڈیجیٹل Interface تیار کررہا ہے۔ ECI-NET میں انتخابات سے متعلق سبھی سرگرمیوں کیلئے ایک واحد پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔ اِس کا مقصد الگ الگ طرح کی Apps کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور مختلف Login کو یاد رکھنے کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے لوگوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ECI-NET سے لوگوں کو اپنے ڈیسک ٹاپ یا اسمارٹ فون پر متعلقہ چناؤ ڈیٹا حاصل کرنے میں سہولت ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں