ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:41 PM

printer

انتخابی کمیشن نے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد انتخابی فہرستوں کی درستگی کو بہتر بنانے اور ووٹنگ کے عمل کو اور زیادہ سہل بنانا ہے

انتخابی کمیشن نے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد انتخابی فہرستوں کی درستگی کو بہتر بنانا اور ووٹ ڈالنے کے عمل کو شہریوں کیلئے مزید سہل بنانا ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ یہ اقدامات اِس سال مارچ میں اعلیٰ انتخابی افسران کی کانفرنس کے دوران اعلیٰ انتخابی کمشنر Gyanesh کمار کے ذریعے بیان کردہ اقدامات کے عین مطابق ہیں۔اب انتخابی کمیشن بھارت کے رجسٹرار جنرل سے اموات کے اندراج کا اعداد وشمار الیکٹرانک طور پر حاصل کرے گا۔ یہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی اندراج کے افسران، EROs اندراج شدہ اموات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرسکیں گے۔ یہ بوتھ کی سطح کے افسران BLOs کو بھی میدانی دوروں کے ذریعے معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کو یقینی بنائے گا۔ ووٹر کی معلومات کی پرچیوں کو مزید ووٹر دوست بنانے کی غرض سے کمیشن نے اُن کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووٹر کا نمبر شمار اور پارٹ نمبر کو جلی طور پر پرچی پر نمایاں کیا جائے گا۔ کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تمام BLOs کو یہ یقینی بنانے کیلئے معیاری فوٹو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے تاکہ شہری ووٹر کی تصدیق اور اندراج کی مہموں کے دوران، BLOs کو پہچان سکیں اور اعتماد کے ساتھ اُن سے بات کرسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں