انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بارے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مہاراشٹر کی ووٹر فہرستوں کے خلاف اُن کے الزامات قانون کی عملداری کی توہین ہیں۔
ایک بیان میں انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہوئے چناؤ کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش، پوری طرح بے تکی ہے کہ رائے دہندگان کی جانب سے ناموافق فیصلہ آنے کے بعد اِس میں ردّ و بدل کیا گیا۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ اُس نے پچھلے سال 24 دسمبر کو ہی کانگریس پارٹی کو اپنے جواب میں الزامات کے تعلق سے سبھی حقائق سامنے رکھے تھے اور یہ کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ x