ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:17 AM

printer

انتخابی کمیشن نے راجیہ سبھا کی 8 سیٹوں کیلئے دو سال میں ہونے والے انتخابات کے تحت تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے راجیہ سبھا کی 8 سیٹوں کیلئے دو سال میں ہونے والے انتخابات کے تحت تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں تمل ناڈو کی 6 اور آسام کی دو سیٹیں شامل ہیں۔ کمیشن کے مطابق اگلے مہینے کی دو تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 19 جون کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اُسی روز کی جائے گی۔ راجیہ سبھا کے 8 ممبروں کی مدت کار اس سال جون اور جولائی کے درمیان پوری ہورہی ہے۔ تمل ناڈو کے 6 ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹرAnbumani رامادوس، M.Shanmugam، این چندرسیکھرن، ایم محمد عبداللہ، پی ویلسن اورVaiko  اِس سال 24 جولائی کو ریٹائر ہوں گے، جبکہ آسام کے مشن رنجن داس اور بریندر پرساد Baishya کے اگلے مہینے کی 14 تاریخ کو ریٹائرمنٹ پر آسام کی دو سیٹیں خالی ہوں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں