انتخابی کمیشن نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ چناؤ سے متعلق یہ ادارہ آج سے ریاست میں بوتھ سطح کے ایجنٹوں BLAs کیلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کررہا ہے۔ بہار کی 10 مختلف سیاسی پارٹیوں کے تقریباً 280 BLAs نئی دلّی میں دو روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ پروگرام کے دوران انتخابی کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وِویک جوشی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے مذکورہ پروگرام میں BLAs سے خطاب کیا۔ کمیشن نے انتخابی عمل میں BLAs کے شامل ہونے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے اُن کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
BLAs کو، اُن کی تقرریوں، کردار پیش نظر قانونی فریم ورک کے مطابق ذمہ داری دی گئی ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام انہیں تیاریوں، چناؤ فہرستوں کے اپ ڈیٹ اور نظر ثانی کرنے نیز اس سے منسلک فارم اور فارمیٹ سمیت انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ انہیں واقف کرائے گا۔ 243 رُکنی بہار اسمبلی کیلئے انتخابات اس سال کے آخر میں منعقد ہوں گے۔