ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 9:50 PM

printer

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، دوحہ میں ایک اسرائیلی ہوائی حملے کے بعد، جس میں حماس لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، آج اسرائیل پہنچے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، دوحہ میں ایک اسرائیلی ہوائی حملے کے بعد، جس میں حماس لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، آج اسرائیل پہنچے۔ اِس حملے پر بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر امریکہ کی طرف سے نکتہ چینی کی گئی ہے۔ امریکہ نے اِس حملے کو ایک کلیدی حلیف کے خلاف یکطرفہ کارروائی قرار دیا ہے۔ روبیو نے یہ دورہ ایسے وقت کیا ہے جب اسرائیلی فوجوں نے، غزہ شہر میں، حماس کو ختم کرنے کی اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ فلسطین کے افسران نے بتایا کہ کم سے کم 30 رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ غزہ پر قبضہ کرلے جہاں تقریباً دس لاکھ فلسطینی، پناہ لئے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ روبیو، یرغمالوں سے متعلق مذاکرات اور غزہ کی تعمیر نو پر بات چیت کیلئے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔