امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’One Big Beautiful بِل‘ کے نام سے مشہور ایک اہم اور تاریخ ساز پالیسی بِل پر دستخط کر کے اسے قانونی شکل دے دی ہے۔ یہ بل صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کے اہم حصوں کو نافذ کرتا ہے، جس میں ٹیکسوں میں کمی، دفاع کیلئے اخراجات میں اضافہ اور ایمیگریشن کی روک تھام کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کل واشنگٹن DC میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر وہائٹ ہاؤس میں اس بل پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب سے بڑی ٹیکس کٹوتی، اخراجات میں سب سے بڑی کٹوتی نیز امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی سرحدی حفاظتی سرمایہ کاری سے متعلق بل ہے۔
Site Admin | July 5, 2025 3:13 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’One Big Beautiful بِل‘ کے نام سے مشہور ایک اہم اور تاریخ ساز پالیسی بِل پر دستخط کر کے اسے قانونی شکل دے دی ہے۔
