ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 2:52 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ سے باہر تیار کی گئی سبھی فلموں پر 100 فیصد محصول عائد کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ سے باہر تیار کی گئی سبھی فلموں پر 100 فیصد محصول عائد کریں گے۔ Truth Social سے بات کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے تجارت کے محکمے اور امریکہ کے تجارتی نمائندہ USTR کو اختیار دیا ہے کہ وہ امریکہ میں لائی جانے والی ایسی فلموں پر، جنہیں بیرونِ ملک تیار کیا گیا ہو، 100 فیصد محصول عائد کرنے کا عمل شروع کریں۔ امریکی صدر نے دوسرے ملکوں پر، امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو ورغلا کر اپنی طرف راغب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں فلم صنعت بہت تیزی سے ڈوب رہی ہے، کیونکہ دوسرے ممالک، ہمارے فلمسازوں اور اسٹوڈیوز کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے سبھی طرح کی ترغیبات کی پیشکش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں