امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے یہ وارننگ یوکرین میں لڑائی سے متعلق روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو، اُن کی طرف سے پیغام دیئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر جاری کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ یوکرین میں جنگ روکے جانے کے منصوبوں کے بارے میں پوتن کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے تو ماسکو کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے، جب پوتن نے بدھ کو صدر Xi Jinping اور شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un کے ساتھ چین میں ایک شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ روس کے رہنما نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اگر کوئی امن سمجھوتہ نہیں ہوا تو روس یوکرین میں لڑائی جاری رکھے گا۔ x
Site Admin | September 4, 2025 3:02 PM
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو وارننگ جاری کی ہے۔
