امریکی نائب صدر JD Vance نے آج اعلان کیا کہ امریکہ اور بھارت نے تجارتی بات چیت کیلئے شرائط کو باقاعدہ طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔ وہ جے پور کے راجستھان بین الاقوامی مرکز میں ایک کاروباری چوٹی کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ محصول اور تجارتی مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب Vance نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے کو پیشکش کرنے کیلئے کافی کچھ ہے۔ ایک آزاد اور کھلے بھارت-بحرالکاہل کے تئیں امریکی عہد کا اعادہ کرتے ہوئے جناب Vance نے امریکہ-بھارت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، دفاع کے شعبے میں امریکہ کا قریب ترین اور انتہائی قابل اعتماد شراکت دار ہے۔انھوں نے توانائی کے شعبے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تال میل کیلئے نمایاں امکانات کو بھی واضح کیا۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، جو کہ ان کی اہلیہ کے والدین کا جائے پیدائش ہے، جناب Vance نے کہا کہ وہ بھارت کے قدیم فن تعمیر اور تاریخ اور روایات کی اس کی گوناگونیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل دن میں جناب Vance نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جے پور کے امبر پورٹ کا دورہ کیا۔
Site Admin | April 22, 2025 9:34 PM
امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت نے تجارتی مذاکرات کیلئے شرائط کو قطعی شکل دے دی ہے
