ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 9:51 PM

printer

امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے دورے پر آئے امریکہ کے نائب صدر JD Vance سے نئی دلّی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دونوں لیڈروں نے اپنے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ امریکہ کی خاتون دوم Usha Vance اور اُن کے اہل خاندان بھی ساتھ آئے ہیں۔ جناب مودی نے آج دورے پر تشریف لائے اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔
امریکہ کے نائب صدر آج صبح بھارت کے چار روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچے۔ قومی راجدھانی میں ہوائی اڈّے پر اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اُن کا استقبال کیا۔ جناب Vance کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ یہ بھارت کا اُن کا پہلا دورہ ہے جو دونوں ملکوں کو باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اپنی آمد کے فوراً بعد نائب صدر Vance اپنے اہل خاندان کے ساتھ قومی راجدھانی کے اکشر دھام مندر گئے۔ امریکہ کے نائب صدر راجستھان کے جے پور اور اترپردیش کے آگرہ بھی جائیں گے۔
جے پور کے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جناب Vance آج رات اپنے اہل خانہ اور امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ جے پور پہنچ رہے ہیں۔
جے پور کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی نائب صدر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے، جن میں آمیر فورٹ ، سِٹی پیلیس اور جنتر منتر شامل ہیں۔ وہ جے پور میں امریکہ – بھارت تجارتی تعلقات کے موضوع پر ایک کاروباری Summit سے خطاب کریں گے۔ جناب Vance گورنر Haribhau Bagde اور وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما سے بھی ملنے والے ہیں۔ روایتی راجستھانی ثقافت کے ساتھ جناب Vance کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ تقریباً ڈھائی ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جناب Vance بدھ کو تاج محل دیکھنے آگرہ جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں