ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:49 AM | US VP Visit

printer

امریکہ کے نائب صدر J.D Vance بھارت کے 4 روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچیں گے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت کریں گے۔

امریکہ کے نائب صدر J. D Vance کل سے بھارت کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب Vance کا بھارت کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے قیام کے دوران وہ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ نائب صدر Vance اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی دلّی میں دیگر مصروفیات رہیں گی اور وہ جے پور اور آگرہ بھی جائیں گی۔

یہ دورہ باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دونوں فریقوں کو ایک موقع فراہم کرے گا اور ساتھ ہی امریکہ کے لیے وزیر اعظم کے دورے کے دوران اس سال 13 فروری کو جاری کیا گیا، بھارت امریکہ مشترکہ بیان کے نتائج کے نفاذ کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

دونوں فریق آپسی تعلقات کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں