امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس کی رو سے H-1B پروگرام کے تحت ویزا درخواست دینے والوں کو نئی سالانہ فیس کے طور پر ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ اس کا مقصد ٹکنالوجی کی صنعت میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔ اب اس ویزا پروگرام کے تحت جو کمپنیاں دیگر ملکوں سے کارکنوں کو لانے کے لیے درخواست دیں گی، اُنہیں ویزا کی سالانہ فیس کے طور پر ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ وہائٹ ہاؤس کے اسٹاف سکریٹری Will Scharf نے بتایا کہ اس اعلامیے کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ درحقیقت جن افراد کو یہاں لایا جا رہا ہے وہ اعلیٰ درجے کی مہارت کے حامل ہیں اور امریکی کارکن ان کی جگہ نہیں لے سکتے۔×
Site Admin | September 20, 2025 11:23 AM | Trump H-1B Visa
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس کی رو سے H-1B پروگرام کے تحت ویزا درخواست دینے والوں کو نئی سالانہ فیس کے طور پر ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
