ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کے اندر اور اُس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بھارتی فضائی حملوں پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کے اندر اور اُس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بھارتی فضائی حملوں پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ لوگ جانتے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ امریکہ کے صدر نے مزید کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

اسی دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب روبیو نے کہا کہ امریکہ کے صدر، بھارت اور پاکستان، دونوں کی قیادت کو ایک پُر امن حل کی جانب راغب رکھیں گے۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہئ خارجہ کی ترجمان Tammy Bruce نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بند کمرے کی میٹنگ پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔ محترمہ Bruce نے ایک پریس بیان میں کہا کہ امریکہ، دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ، مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی توجہ اس معاملے پر ہے اور وہ اس نازک صورتحال سے متعلق مختلف رپورٹس سے باخبر ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں